غیرت پر خاتون، رنجش پر 2افراد قتل، حادثات میں دوجاں بحق، 1کی خودکشی

غیرت پر خاتون، رنجش پر 2افراد قتل، حادثات میں دوجاں بحق، 1کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال، جودھ پور، نواں شہر، بارہ میل، رحیمیارخان، کوٹ چھٹہ (وقائع نگار+نمائندگان پاکستان)غیرت، خاتون رنجش پر2افراد قتل، حادثات میں 2جاں بحق،1خو دکشی ملتان سے وقائع نگار کے مطابقتھانہ مظفر آباد کے علاقے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگا لی۔حالت بگڑنے پر نشتر برن یونٹ منتقل کردیا گیا معلوم ہو ا ہے تھانہ مظفر آباد کے علاقے ساتواں میل سٹاپ کے قریب کے رہائشی 29 سالہ وقاص نے گزشتہ روز بیوی کے روز روز کے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔اگ لگنے سے اسکے جسم کا کافی حصہ متاثر ہوا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دی۔اور تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا۔جودھ پور، نواں شہر،خانیوال، بارہ میل(نمائندہ پاکستان +نامہ نگار، سپیشل رپورٹر کے مطابق)پرانی رنجش کی بنا پر دو افراد قتل،فصلوں میں چھپے ہوئے تین نامعلوم افراد کی سامنے سے فائرنگ دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے،مقامی پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بارہ میل موقع پر پہنچ گئی،نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا،ورثاء نے نامعلوم افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ میں تحریری طور پر درخواست دے دی،پولیس تفتیش میں مصروف۔تفصیل کے مطابق موضع فرید پور کے رہائشی محمد اقبال ولد مراد اور حید رعلی ولد مراد اقوام ہراج سکنہ موضع فرید پو ر موہری پور جو کہ کبیروالا سے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں کھوہ لالے والا ماڑی سہو کے قریب سامنے سے تین 125پرموٹر سائیکل سواروں نے سیدھی فائرنگ کردی جس سے وہ زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے مقامی پولیس تھانہ بارہ میل کو اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے دونوں نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے تاہم ورثاء نے نامعلوم افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تحریری طور پر درخواست تھانہ بارہ میل میں دے دی۔رحیم یارخان سے بیورورپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو ٹوکے کے پے در پے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، ملزم نے آلہ قتل سمیت گرفتاری دیدی۔ کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جٹکی بستی تحصیل خانپور کے رہائشی ملزم شوہر محمد آصف نے ناجائز تعلقات کا شبہ میں چار بچوں کی ماں بیوی شمع بی بی کو موقع پاکر ٹوکے کے پے در پے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیااور فرار ہوگیا، اطلاع پاکر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، ملزم محمد آصف نے آلہ قتل سمیت پولیس تھانہ سٹی خانپور کو گرفتاری دیدی کارروائی شروع۔کھلاپھاٹک کراس کرنے کے دوران لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر 60 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ خانپورکی حدود چوکی تلی والی کی بستی منظور کالونی کا رہائشی60سالہ محمد طفیل نواحی بستی سے واپس گھر آرہاتھاکہ جیٹھہ بھٹہ کے قریب واقع پھاٹک نمبری گیٹ نمبر98،9/707 کو کھلا دیکھ کر کراس کررہاتھاکہ اچانک لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بعد محمد طفیل کی لاش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔بیڈ سے گرکر شدید زخمی ہونے والی 55سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔ تفصیل کے مطابق چک 109پی کی رہائشی55سالہ رضیہ بی بی جوکہ بیڈ سے اتررہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ پائی اور سر کے بل زمین پر جاگری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود رضیہ بی بی سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی۔کوٹ چٹھہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابقموجودہ منہ زور مہنگائی اور گھر میں فاقے سے تنگ آکر گھر کا کفیل 60سالہ شخص زہریلی گولیا کھا کر خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق کوٹ چھٹہ کی نواحی بستی ملانہ کے رہائشی نور محمد میرانی جو گھر کا واحد کفیل تھا۔ گذشتہ دنوں سے موجودہ منہ زور مہنگائی جس سے گھر میں فاقوں کی وجہ سے آئے روز جھگڑوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔