سندھ بینک، سعید جمال طارق قائم مقام صدر مقرر

سندھ بینک، سعید جمال طارق قائم مقام صدر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) سندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 70 ویں اجلاس 11 جولائی ہوا۔ بورڈ نے بینک کو درپیش موجودہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ پہلے مرحلے پر سعید جمال طارق کو بینک کا قائم مقام صدر/سی ای او مقرر کیا گیا تاکہ بینکے معاملات کو ہموار انداز سے جاری رکھا جائے۔ حکومت سندھ گزشتہ ماہ 3.7 ارب روپے کی رقم فراہم کرچکی ہے اور بینک کی ایکویٹی کو مزید مستحکم کرنے کے انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ سندھ بینک اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ بینک کے پاس موجودہ حالات کے باعث پیش آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وافر لکویڈیٹی موجود ہے اور اس کے اسپانسرز یعنی سندھ حکومت، اس صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے بینک سے مکمل اور بھرپور تعاون کے لئے پرعزم ہے۔
سندھ بینک