پاکستان نے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کرنے کی بھارتی درخواست مستردکر دی

    پاکستان نے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کرنے کی بھارتی درخواست مستردکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی طرف سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ اب اس کی یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک جانے والی پروزوں کو کئی گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں بھارت کی طرف سے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی گئی تھی جو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے فضائی حدود کھولنے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایوی ایشن سیکرٹری شاہ رخ نصرت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’بھارت نے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی تھی لیکن ہم نے بھارتی حکام پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک وہ اپنے جنگی طیارے فوجی اڈوں سے نہیں ہٹاتا، اس وقت تک پاکستان اپنی فضائی حدود اس کے لیے نہیں کھولے گا ۔ ‘‘ایوی ایشن سیکرٹری نے بھارت کے اس دعوے کو بھی جھوٹ قرار دیا کہ اس نے پاکستان کےلئے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں ۔ شاہ رخ نصرت نے بتایا جب سے بھارت نے پا کستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں ، ہماری تھائی لینڈ جانےوالے پروازیں بحال نہیں ہوئیں ۔ پی آئی اے کی ملائیشیاء جانےوالی پروازیں بھی تاحا ل معطل ہیں ۔

بھارتی درخواست

مزید :

صفحہ اول -