یونان، طوفان نے تباہی مچادی، 6 سیاح ہلاک،100زخمی

یونان، طوفان نے تباہی مچادی، 6 سیاح ہلاک،100زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اومان(آئی این پی)یونان کے شمالی حصے میں طوفانی موسم نے تباہی مچادی،تیز ہواوں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔یونان کے سیاحتی مقام پر طوفانی ہواوں نے ہر شے تہس نہس کردی جس کے باعث حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گاڑیاں الٹ گئیں،بجلی کے پول گر گئے اور بارش کا پانی ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا۔طوفانی ہواوں سے گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید :

علاقائی -