پہلے ہیلتھ معلوماتی پورٹل کو ’’پاکستان ہیلتھ نالج ہب‘‘کا نام دیدیا گیا

  پہلے ہیلتھ معلوماتی پورٹل کو ’’پاکستان ہیلتھ نالج ہب‘‘کا نام دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام ;200;باد (سٹاف رپورٹر)وزارت قومی صحت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی قیادت میں پہلے ہیلتھ معلوماتی پورٹل کو ’’پاکستان ہیلتھ نالج ہب‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے ۔ تارےخ میں صحت کے عمومی موضوعات اور خصوصی دلچسپی کے شعبہ جات بارے مواد رکھا گیا ہے ۔ نالج ہب ملک میں صحت کے شعبہ سے متعلق نوٹےفکےشن رپورٹس اور دےگر پبلےکےشنز والی معلومات کی فراہمی کا ذریعہ ہوگا نالج ہب کی کلیدی اور اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ اس سے محفوظ رکھی گئیں معلومات آسانی سے تلاش کی جاسکیں گی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پورٹل کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسے ون سٹاپ پورٹل کی تشکیل کے لئے وزارت قومی صحت سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈرنیشن کی کوششوں کا اعتراف کیا جس میں صحت کے شعبہ سے متعلقہ رپورٹس ، نوٹےفکےشن پبلےکےشنز اور قانون سازی کی دستاویزات ہیں ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ ہ میں سرکاری شعبہ میں معمول کی پریکٹس کے لئے دستیاب معلومات کو موثر طور پر استعمال کرنے کے لئے تبدیلی لانا ہوگی ۔ اس نالج ہب کے ذریعے تمام معلومات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے زور دیا کہ وزارت کے اس اقدام کو اندرونی طور پر ادارہ جاتی بنانے کی ضرورت ہے اور اس نالج ہب کو تازہ ترین معلومات اور دستاویزات کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھنا چاہیئے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے صوبائی سطح پر بھی نالج ہب اپنائے جانے کے سلسلہ میں صوبائی نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ پاکستان ہیلتھ نالج ہب معلومات تک رسائی کا کھلا ذریعہ ہے اور یہ سرکاری افسروں ، اہلکاروں ،علمی ماہرین ،محققین، پالیسی سازوں اور فیصلہ سازی کرنے والوں کے علاوہ عوام کے لئے ٹیکنیکل ریسورس کے طور پر کام کرے گا ۔ اس پورٹل کے آغاز کی تقریب میں وفاقی وزارت صحت ،صوبائی محکمہ ہائے صحت کے حکام یو ایس ایڈ اور عمل درآمد کرنے والے شراکت داروں جے ایس آئی ، یونیسف اور صحت عامہ کے دیگر ماہرین نے شرکت کی ۔

پورٹل ہب;241;ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -