وزیر اعظم ،وزیر خارجہ سے امریکی ناظم الامور کی تفصیلی ملاقات

  وزیر اعظم ،وزیر خارجہ سے امریکی ناظم الامور کی تفصیلی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور پال جونز نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ امریکہ، پاک امریکہ تعلقات ، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء امریکہ سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل میں مشترکہ زمہ داری کے تحت اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا ملاقات میں فریقین نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور خطے میں مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے باہمی تعاون کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا ۔

امریکہ ناظم الامور

مزید :

صفحہ اول -