حادثات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں

  حادثات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ےہ ایک انسانی غفلت کا نتیجہ ہے کہ ریلوے میں حادثات رونما ہو رہے ہیں لیکن ان کو بنیاد بنا کر سیاست چمکانا کوئی اچھی بات نہیں ہے اپوزیشن سانحات پر سیاست کرنے کی بجائے ان واقعات میں اللہ کو پیارے ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرے ۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اب تک محکمے کو اچھی طرح سے چلایا ہے اور اس کے خسارے کو بھی کافی حد تک کم کیا ہے اور انہوں نے بہت سی نئی ٹرینوں کو بھی اب تک ٹریک پر متعارف کروایا ہے ان کی کارکردگی کو عوام بھی سراہتے ہیں ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے انہوں نے ان واقعات کی انکوائری کا حکم دے رکھا ہے امید کرتے ہیں کہ وہ ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دیں گے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے ۔

کامل علی آغا

مزید :

صفحہ اول -