سینیٹ،تحاریک عدم اعتماد پر اجلاس کیلئے پرائزیڈنگ افسر کا اعلان صدر کرینگے

  سینیٹ،تحاریک عدم اعتماد پر اجلاس کیلئے پرائزیڈنگ افسر کا اعلان صدر کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف ممکنہ تحاریک عدم اعتماد پر اجلاس کیلئے پیرائزیڈنگ افسر کا اعلان صدر پاکستان کریں گے ۔ یہ اجلاس ریکوزیشن پر ہوگا، عدم اعتماد کی قراردادوں کے پیش نظر چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین دونوں میں سے کوئی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکے گا، سینیٹ سیکریٹریٹ میں ملکی سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ سینیٹ اجلاس کے شیڈول کے بارے میں آئندہ ہفتے اہم فیصلہ متوقع ہے اوریہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے کیا جائے گا ۔ سینیٹ سیکریٹریٹ میں ضروری قانونی مشاورت ہوگئی ۔ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کریں گے، دونوں قراردادیں ایجنڈے پر ہوں گی جن پر رائے شماری ہونی ہے ۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت کے بارے میں میڈیا کے استفسار پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے محرک اور قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اجلاس کیلئے صدر پاکستان،پیرائزیڈنگ افسر مقرر کریں گے جن کی صدارت میں متذکرہ بزنس نمٹایا جائے گا ۔

سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -