مسئلہ کشمیرایک حقیقت،اس کا واحد حل مذاکرات ،فاروق عبداللہ

          مسئلہ کشمیرایک حقیقت،اس کا واحد حل مذاکرات ،فاروق عبداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن) مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت کو واحد راستہ قرار دیتے ہوئے صدر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ ;200;ج بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں وہ خواب غفلت میں ہیں اگر کشمیر کا کوئی مسئلہنہ ہوتا تو یہاں اقوام متحدہ کے مبصر نہیں ہوتے نہ ہی یہ معاملہ اقوام متحدہ میں ہوتا ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نسیم باغ درگاہ حضرت بل میں مادر مہربان کی 19 ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے علاوہ ;200;ر پار کشمیریوں میں بھی مذاکرات ہونے چاہئیں اور ایک ایسا حل نکالنا چاہئے جو سب کو قابل قبول ہو اور کسی کو ہار کا احساس نہ ہو ۔ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے ۔ طاقت اور دھونس و دباؤ سے حقیقت کو بدلا نہیں جا سکتا ۔ جب تک اس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق نہیں ہوتا تب یہاں کے حالات میں سدھار کی کوئی امید نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے دہشتٰگردی کو مشروط کرتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے افغانستان کا مسئلہ حل ہونے کو ہے وہاں دونوں طرف سے گولیاں چل رہی ہیں لیکن مذاکرات کا سلسلہ برابر چل رہا ہے اگر افغانستان میں یہ پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے تو یہاں ایساکیوں نہیں ہو سکتا;238; انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کے لئے پاکستان سمیت تمام متعلقین کے ساتھ بات چیت کرنی ہو گی ۔ ملک کی موجودہ حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ;200;ج وہ ملک نہیں جو 1947ء میں تھا ۔ ملک کو ایک ہندو راشٹرا بنایا جا رہا ہے ایسے میں ہ میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ فرقہ پرستی پر مبنی اس سوچ کو ناکام بنانا ہے ۔

فاروق عبداللہ

مزید :

صفحہ اول -