فیصل آباد ، 15ہزار سے زائد اشتہاری ، 20جرائم پیشہ ، بھتہ خور پولیس کی دسترس سے دور

  فیصل آباد ، 15ہزار سے زائد اشتہاری ، 20جرائم پیشہ ، بھتہ خور پولیس کی دسترس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)سرکاری ریکارڈ کے مطابق آج تک تقریباً 15ہزار اشتہاری فیصل آباد پولیس کی دسترس سے دور ہیں جن میں اے کیٹگری کے ایک ہزار خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں ، جبکہ دوسری طرف آئی جی پولیس کے احکامات کے باوجود ٹاپ 20بدمعاشوں اور بھتہ خوروں کیخلاف بھی کارروائی نہ کرسکی ۔ تفصیلات کے مطابق اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان جو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ہیں ۔ جن میں بنک ڈکیتی، دوران ڈکیتی قتل،دہشت گردی کے مقدما ت سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں ۔ باخبر ذراءع کے مطابق ضلع فیصل آباد کے مدینہ ٹاءون ڈویژن پولیس 255سے زائد اے کیٹگری سمیت 3717 اشتہاری ملزمان کو نہ پکڑ سکی ،لائلپور ڈویژن پولیس کے ذمہ اے کیٹگری کے 130سمیت 4710اشتہاری ملزمان شامل ہیں ، اسی طرح اقبال ٹاءون ڈویژن پولیس300اے کیٹگری سمیت 3610اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی اور جڑانوالہ ڈویژن پولیس 200سے زائد اے کیٹگری سمیت 1315اشتہاری ملزمان کو قانونی گرفت میں نہ لاسکی جبکہ صدر ڈویژن پولیس اے کیٹگری کے 130سمیت 1300اشتہاری ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ۔ مزید برآں باخبر ذراءع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خاں نے صوبہ بھر میں 10جولائی تک ٹاپ ٹونٹی بدمعاش اور بعتہ خوروں کے خلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر فیصل آباد پولیس کی طرف سے درجن بھر بدمعاشوں کے قلندرے تیار کرتے ہوئے رپورٹ ارسال کردی گئی ہے لیکن پولیس بعتہ خوروں کے خلاف بھی موثر کارروائی میں ناکام رہی ہے جبکہ بعتہ خوری کے حوالے سے متعد درخواستیں ابھی تک زیر تفتیش ہیں جن پر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا ہے ۔

فیصل آباد کرائم

مزید :

صفحہ آخر -