حکومت پارلیمنٹ کی بجائے آئی ایم ایف منیجر چلارہے ہیں ،نیئر بخاری

حکومت پارلیمنٹ کی بجائے آئی ایم ایف منیجر چلارہے ہیں ،نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی اےن پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام دشمن بجٹ اور عوام دشمن پالیسیوں کو کلی طور پر مسترد کرچکی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سلیکٹڈ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف میدان عمل میں ہیں ۔ جمعہ کو ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ آئی ایم ایف نے حکومت سے عوام پر 737 ارب 500کروڑ کے ٹیکسزمنوائے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 533 ارب ٹیکسز کا حکومتی اعلان غلط بیانی ہے،حکومت پارلیمنٹ کی بجائے آئی ایم ایف کے مینیجر چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ درپیش شدید اقتصادی چیلنجزکے ذ مہ دار نا اہل اور نالائق حکمران ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتیں تدبر تجربہ جذبہ خدمت سے چلتی ہیں سرکاری بازوءوں کے ذریعے نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 15روپے کی روٹی 20روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان;238; انہوں نے کہاکہ مارکیٹیں سنسان ہیں اور تاجر پریشان،مرگئے عوام اور ڈوب گیا ہے کسان ۔ انہوں نے کہاکہ اجڑ رہا ہے پاکستان، مگر بے حس اور بے رحم حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہاکہ بے حس حکمرانوں نے ایک سال میں ہو شربا مہنگائی کے ذریعے عوام کا کچومر نکال دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سینکڑوں چھوٹی بڑی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں ،افراتفری اور انتشار پسند حکمران سوچے سمجھے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ۔

نیئربخاری

مزید :

صفحہ آخر -