چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اصل تبدیلی کا آغاز ہے، قمر زمان کائرہ

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اصل تبدیلی کا آغاز ہے، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)تمام اپوزیشن ملکر چیئرمین سینٹ کو تبدیل کررہی ہے یہ اصل تبدیلی کا آغاز ہے اس کے بعد بھی حکومت کا رویہ درست نہ ہوا تو اس حکومت کا خاتمہ کرنا پڑے گا،سندھ میں ریاستی مداخلت کی جارہی ہے ۔ سرکاری ملازمین کو ہراسال کیا جارہا ہے ان کی زبردستی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہیں ۔ گھوٹکی میں پی پی پی کی جیت برداشت نہ ہورہی ہیں اور فاٹا میں ہونے والے الیکشن میں دفعہ 144 لگا کر قیادت کے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے یہ کہا ں کی جمہوریت ہے یہ اظہار پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ان کے ہمراہ وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد ودیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے روزگار کے نعرے لگوائے تھے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کئے تھے اور اسد عمر کہتے تھے کہ عوام چیخیں نکلیں گی اب عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔ عام آدمی کی زندگی تنگ سے تنگ تر ہوتی جارہی ہے عوام کا اب صبر کا پیمانہلبریز ہورہا ہے ۔ لوگو ں کے گھروں میں چولہے نہیں جل رہے ہیں ،بچے بھوکے رہ رہے ہیں ۔ ابھی تو صرف ٹیکس کا آغاز ہورہا ہے جب اس ٹیکس کے ثمرات اور اثرات پہنچنے دیں تو عوام کی سانس ہی نکل کر رہ جائیگی ۔ انہوں نے کہا ابھی تک اپوزیشن کی طرف سے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی گئی ہے بلکہ صنعتکار،تاجر ،سرکاری ملازم سب ہڑتالوں پر ہیں اور 13جولائی کو ٹریڈرز ملک بھر میں ہڑتال کررہے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کا کوئی ویژن تیار نہیں ہے بلکہ اس کو انسٹال کیا جارہا ہے ان کو سلیکٹ کیا گیا، کرپشن کے خاتمے کا منشور تھا اور کرپشن کی آڑ میں انتقام لیاجارہا ہے ۔ 11ماہ کے اندر ایک چیز بھی ثابت نہیں کرپائے ،عدالتوں اور نیب گردی اس کے پیچھے بھی کچھ ہے کا ذکر شروع ہوگیا ہے ۔

قمر کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -