شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن کنول لیاقت نے جمع کروائی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایکسپرس حادثے میں 24 قیمتی جانوں کا ضیاع اور 100 سے زائد زخمی ہو ئے حا دثہ وزیر ریلوے کی لاپرواہی اور محکمہ سے غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئے دن ہونے والے حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے عہدے سے استعفی دیں ، بصورت دیگر وفاقی حکومت وزیر موصوف سے فی الفور وزارت واپس لے ۔

قرارداد جمع

مزید :

صفحہ آخر -