قبائلی اضلاع میں صوبائل اسمبلی کی 16نشستوں پر انتخابات کیلئے انتظامات مکمل ، 1895پولنگ سٹیشن قائم

  قبائلی اضلاع میں صوبائل اسمبلی کی 16نشستوں پر انتخابات کیلئے انتظامات مکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی تمام16 عام نشستوں پر آئندہ ہفتہ20 جولائی 2019 کوہونےوالے انتخابات کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مجموعی طورپر 1895 پولنگ سٹیشن قائم کردیئے جن میں نصف سے زیا دہ 1015حساس ترین اور حساس قراردیئے گئے ہیں ۔ مجموعی طورپر554 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 461 سٹیشن حساس قراردیئے گئے ہیں ۔ انتخابات میں کل 27 لاکھ98 ہزارسے زائداہل ووٹرزاپنے رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی پولنگ کےلئے تیارکردہ فہرستوں کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں کل338 ، مہمند کے دو حلقوں میں 194، خیبر کے تین حلقوں میں 345 ‘ کرم کے دو حلقوں میں 265 ‘اورکزئی کے واحد حلقے میں سب سے زیادہ 175 ‘ شمالی وزیرستان کے دو حلقوں میں 178 ‘ جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں میں 237 جبکہ چھ قبائلی سب ڈویژن پر مشتمل واحد حلقہ میں 163 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، جہا ں ذراءع کے مطابق باجوڑ کے تینوں حلقوں میں 6 3پولنگ سٹیشن حساس ترین اور 65 حساس‘ مہمند کے دو حلقوں میں 44 حساس ترین اور 65 حساس‘ خیبر کے تینوں حلقوں میں 68 انتہائی حساس اور 24 حساس‘ کرم کے دو حلقوں میں 46 انتہائی حساس اور 94 حساس‘ اورکزئی کے واحد حلقے میں 8حساس ترین اور 25 حساس‘ شمالی وزیرستان کے دوحلقوں کے کل مجوزہ 178 میں 151 انتہائی حساس اور 27 حساس ‘جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں کے مجوزہ237 میں 134 انتہائی حساس اور 103 حساس جبکہ چھ قبائلی سب ڈویژن پر مشتمل واحد حلقہ میں 81 حساس ترین اور 26 حساس پولنگ سٹیشن قراردیئے گئے ہیں ۔ پی کے 100باجوڑ- ;73; میں رجسٹرڈ 156237 ووٹروں کےلئے 298 پولنگ بوتھ پر مشتمل 104 پولنگ سٹیشن‘ پی کے 101 باجوڑ- ;7373; میں 157484 اہل ووٹروں کےلئے 284 پولنگ بوتھ پر مشتمل 103 پولنگ سٹیشن جبکہ پی کے 102 باجوڑ- ;737373; میں رجسٹرڈووٹروں کےلئے 339 پولنگ بوتھ پر مشتمل 131 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ قبائلی ضلع مہمند کے دو حلقوں پی کے 103 مہمند;73;-اورپی کے 104 مہمند- ;7373; کےلئے بالترتیب 237 پولنگ بوتھ پر مشتمل 86 اور312 پولنگ بوتھ پر مشتمل 108 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں بالترتیب 140480 اور 170022 اہل ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ قبائلی ضلع خیبر میں صوبائی اسمبلی کی تین حلقوں کےلئے مجموعی طورپر345 پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں جن میں حلقہ پی کے 105 خیبر- ;73; میں 167484 رجسٹرڈ ووٹروں کےلئے368 پولنگ بوتھ پر مشتمل 110 پولنگ سٹیشن‘ پی کے106 خیبر- ;7373; میں 148470 ووٹروں کےلئے 306 پولنگ بوتھ پر مشتمل 89 پولنگ سٹیشن اور پی کے 107 خیبر - ;737373; میں 216133 اہل ووٹروں کےلئے 466 پولنگ بوتھ پر مشتمل 146پولنگ سٹیشن شامل ہیں ۔ اسی طرح قبائلی ضلع کرم میں دوصوبائی حلقوں پی کے108 کرم- ;73; میں 342 پولنگ بوتھ پر مشتمل 135 پولنگ سٹیشن میں 172897 اہل ووٹرز جبکہ دوسرے حلقہ پی کے 109 کرم- ;7373; میں 330 پولنگ بوتھ پر مشتمل 130 پولنگ سٹیشن میں 187844 رجسٹرڈووٹرز اپنا وو ٹ کاسٹ کریں گے ۔ قبائلی ضلع اورکزئی کے واحد صوبائی حلقے پی کے110 میں کل 196436 اہل ووٹروں کےلئے سب سے زیادہ175 پو لنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ بوتھ کی تعداد بھی سب سے زیادہ543 بتائی جاتی ہے ۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے دوصوبائی حلقوں پی کے 111 اور112 میں کل رجسٹرڈ ووٹروں 320177 کےلئے بالترتیب 290 پولنگ بوتھ پر مشتمل 76 اور355 پولنگ بوتھ پر مشتمل 102 پولنگ سٹیشن پلان کئے گئے ہیں ۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی صوبائی حلقوں کی تعداد دو ہے جہاں پی کے 113 میں 218835 رجسٹرڈ ووٹروں کےلئے 416 پو لنگ بوتھ پر مشتمل 139 پولنگ سٹیشن جبکہ پی کے 114 میں 167994 رجسٹرڈ ووٹروں کےلئے 324 پولنگ بوتھ پر مشتمل 98 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول اور پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے16 عام نشستوں کے ان تمام حلقو ں میں انتخابی مہم مقررہ تاریخ سے اڑتالیس گھنٹے قبل ختم ہوجائےگی اور یوں 18 اور19 جولائی 2019 کی نصف شب انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی جس کے بعد کوئی بھی اْمیدوار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکے گا ۔

قبائلی اضلاع الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -