پاکستان او ر افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دیا جائیگا : رزاق دائود

  پاکستان او ر افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آ ئی این پی )مشیر تجارت عبدالرزاق داءود نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعاون کو فروغ دیا جائےگا، پاک افغان ترجیحاتی تجارتی معاہدے کا ڈرافٹ افغانستان کو بھیجا ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو صحیح معنی میں نفاذ کیا جائے ۔ گزشتہ روز وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داءود سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی ۔ افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد میں تجارت، فنانس، توانائی، سمیت دیگر مختلف نمائندے بھی شامل تھے ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داءود نے افغان ٹیکنیکل ٹیم کو وزارت تجارت میں خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کے وفد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے اس سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید بہتری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس پاک افغان دوطرفہ تجارت 1751 ملین ڈالرز تھی جس کو مزید بڑھایا جائے گا ۔ رزاق داءود کا کہنا تھا کہ اگست کے مہینے میں کابل کا دورہ کر کے دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر مزید بات چیت کروں گا ۔

رزاق داءود

مزید :

صفحہ آخر -