گورنر سندھ کی شہیدڈپٹی کلکٹرکسٹم کے اہل خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ کی شہیدڈپٹی کلکٹرکسٹم کے اہل خانہ سے تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل شہید ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ۔ گورنر سندھ نے عبدالقدوس شیخ کے لئے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ڈپٹی کلکٹر عبدالقدوس کی شہادت انتہائی افسوسناک واقعہ تھا ، میں یقین دلاتا ہوں کہ شہید کے اہل خانہ کو بھرپور انصاف دلائیں گے اور ڈپٹی کلکٹر عبدالقدوس کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور ان قاتلوں کا ایسا انجام ہوناچاہیے کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے وفاقی حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس کے لئے تمام اداروں کا تعاون اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کو فروغ دینا اور غیر قانونی کاروبار کو روکنا چاہتے ہیں تاکہ ہر صورت اس کاروبار کو تقویت ملے جو جائز ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -