سعید جمال طارق سندھ بینک کے قائم مقام صدر ;47;سی ای او مقرر

    سعید جمال طارق سندھ بینک کے قائم مقام صدر ;47;سی ای او مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) سندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 70ویں اجلاس کا انعقاد گزشتہ روز کیا ۔ بورڈ نے بینک کو درپیش موجودہ صورت حال کا بغور جائزہ لیا ۔ پہلے مرحلے پر سعید جمال طارق کو بینک کا قائم مقام صدر ;47;سی ای او مقرر کیا گیا تاکہ بینک کے معاملات کو ہموار انداز سے جاری رکھا جائے ۔ حکومت سندھ گزشتہ ماہ 3;46;7ارب روپے کی رقم فراہم کرچکی ہے اور بینک کی ایکویٹی کو مزید مستحکم کرنے کے انتظامات کیے جاچکے ہیں ۔ سندھ بینک اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ بینک کے پاس موجودہ حالات کے باعث پیش آنے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وافر لکویڈیٹی موجود ہے اور اس کے اسپانسرز یعنی سندھ حکومت اس صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے بینک سے مکمل اور بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہے ۔