ہجرت کا آزارسہنے والے ہی حْب الوطنی کا معیار ہیں ، اشرف شاد

  ہجرت کا آزارسہنے والے ہی حْب الوطنی کا معیار ہیں ، اشرف شاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)وطن کی محبت میں سرشار ہجرت کا آزارسہنے والے ہی حْب الوطنی کا میعار ہیں ۔ یہ بات آسٹریلیا میں مقیم معروف پاکستانی صحافی، ادیب، شاعراور دانشور اشرف شاد نے گذشتہ روز انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان، کراچی کے تحت اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ یاد رہے کہ آج سے تین سے زیادہ عشرے قبل آمرانہ دور میں حق کی آواز بلند کرنے پر پابند سلاسل ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں جلاوطن بھی ہونا پڑا تھا ۔ اشرف شاد اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی ترقی پسندانہ خیالا ت ورحجانات کے حامل اور نظریاتی ;34;سوشل ایکٹیوسٹ;34; کی حیثیت سے معروف و مقبول تھے ۔ اور اب گذرتے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایک بلند پایہ ناول نگار اور خوبصورت لہجے کے شاعر کی حیثیت سے عالمی تناظر میں ایک مستحکم علمی و ادبی شخصیت کے مالک ہیں ۔ تقریب میں علم و ادب سے وابستہ معروف شخصیات اورتقریب کے صدور محمد ظفر اقبال اور پروفیسر انوار احمد زئی کے علاوہ ڈاکٹر جاوید منظراور فراست رضوی نیز ڈاکٹر ضیغم زماں ، قندیل جعفری ، سید نسیم شاہ، اقبال سہوانی اور دیگر نے بھی اشرف شاد کی شخصیت اور ادبی حیثیت پر اظہارخیال کیا ۔ آخیر میں اشرف شاد نے اپنا منتخبہ کلام بھی نذرسماعت کیا ۔ جسے حاضرین نے بہت پسند کیا ۔ اس موقع پ صاحب اعزاز کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا ۔