پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت پر آئی جی پی سے رپورٹ طلب

پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت پر آئی جی پی سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں شہری کی ہلات پر عدالت نے ائی جی خیبر پختون خوا پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاکیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزارہ بصورہ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے بیٹے شہریار کو ستمبر 2018 میں سوڑیزئی سے اٹھایا گیا تھا اور سر پر کہاڑی سے وار کئے گئے اور ہاتھ کاٹے گئے تھے ان کے بیٹے کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا تھا حالانکہ پولیس مقابلے ایسے نہیں ہوتے عدالت نے کیس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ائی جی سے اگلی پیشی پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا