چارسدہ ،بنک الفلاح میں نو سربازوں نے شہری کو لوٹ لیا

چارسدہ ،بنک الفلاح میں نو سربازوں نے شہری کو لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) بینک الفلاح میں نو سربازوں نے شہری کو ڈالروں کے لالچ میں لوٹ لیا۔بینک کا سیکورٹی گارڈ نو سر بازوں کی گاڑی تک پہنچ گیا مگر فائرنگ کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے نوسر باز بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے شہری قیصر علی اور نیاز علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتا یا کہ وہ چارسدہ میں بینک الفلاح میں 2لاکھ کی ٹرانزکشن کےلئے آئے تو دو نامعلوم افراد نے ان سے کہا کہ آپ کے پیسوں کو ڈالروں میں تبدیل کر لینگے ۔ ےہ باتیں جاری تھی کہ اس دوران دونوں بینک سے نکل گئے جب ہم پیسوں کو گن رہے تھے تو اس دوران ہمارے دو لاکھ روپے میں سے 60ہزار روپے کم تھے جب بینک کے دروازے کو دیکھا تو سیکورٹی گارڈ تیزی سے نکلے اور بینک کے باہر نو سر بازوں پر اسلحہ تھان لیا مگر سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے نو سر باز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس حوالے سے متاثرہ شہریوں نے سٹی تھانہ میں ایف آئی آر درج کر دی ۔