خیبرپی کے 105، پی ٹی آئی امیدوارسے ورکرزنالاں ہیں ، کارکنان

خیبرپی کے 105، پی ٹی آئی امیدوارسے ورکرزنالاں ہیں ، کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ)حلقہ پی کے 105 میںپی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے جس امیدوارکو ٹکٹ دیا ہے اس سے ورکرز میں بے چینی پھیلی ہو ئی ہے پی ٹی آئی امیدوار شاہد شنواری کا کوئی ووٹ بینک نہیں اعتماد میں نہ لینے کے سبب ہم نظریاتی ورکرز الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کو سپورٹ نہیں کریں گے لنڈی کوتل پریس کلب میں پی ٹی آئی ورکرزکی پریس کانفرنس لنڈی کوتل پریس کلب میں تحصیل لنڈی کوتل کے حلقہ پی کے 105کے پی ٹی آئی کے کارکنان محمدرحیم،حضرت عمر،بلال، رحمان علی، اخترنواز، عثمان غنی،انور شاہین اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 105 میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ میرٹ پر نہیں دیا گیااس لئے پی ٹی آئی ورکرز پی ٹی آئی امیدوار کے بجائے ایک آذاد امیدوار کو سپورٹ کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ پی کے 105نشست جیت کر عمران خان کو تحفے میں دینگے انہوں نے صوبائی الیکشن کے لیے منتخب پی ٹی آئی امیدوار شاہد شنواری کے بارے میں کہا کے اس کی پارٹی میں کوئی خاص حیثیت نہیں اور نہ ہی وہ حلقے میں ووٹ بینک رکھتے ہیں شاہد شنواری نے ٹکٹ کے معاملے میں پی ٹی آئی سینئر رہنما¶ں اور کارکنان کو اعتماد میں نہیں لیا تھا اور نہیں مشورہ کیا تھا بغیر انٹرویو اور اثرورسوخ کی بنا پر ٹکٹ حاصل کیا اس لئے پی ٹی آئی نظریا تی ورکرزاسے سپورٹ نہیں کرینگے حلقہ پی کے105 کے پی ٹی آئی کارکنان نے اس کی حمایت سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیںاورالیکشن میں آزاد امیدوار شیرمت خان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کریں انہوں نے کہا کہ شاہ شینواری نے گز شتہ روز شاہد شینواری نے پریس کانفرنس میں وزفاقی وزیر پر من گھڑت اور بے بنیاد کرپشن کے الزامات لگا ئے تھے جبکہ شاہد شینواری خود ایک کرپٹ شخص ہیں وہ کئی سال تک فاٹااولمپیک ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے سپورٹس میں کرپشن کےریکارڈ توڑ دئیے ہیں انکا احتساب کیا جائے

مزید :

صفحہ اول -