ویڈ یو سکینڈل ریراست بمقابلہ ریاست، سکرپٹ کا انجام نواز شریف کی بریت، لند ن روانگی

ویڈ یو سکینڈل ریراست بمقابلہ ریاست، سکرپٹ کا انجام نواز شریف کی بریت، لند ن ...

تجزیہ؛۔ایثار رانا

پاکستان تیزی سے ایک خطرناک تصادم کی جانب بڑھ رہا ہے مجھے ڈر ہے یہ تصادم انارکی میں تبدیل نہ ہوجائے ”فنانشل ہٹ مینز“ پوری طرح حالات کو اپنی مٹھی میں جکڑ چکے۔مہنگائی اب تیزی سے اذیت ناک موت کی جانب بڑھ رہی ہے خودکشیاں بڑھیں گی اور لوٹ مار بھی۔ایک طرف عالمی استحصالی اداروں نے ہمیں اپنے قدموں میں گرالیا دوسری طرف پاکستان میں انکے مخصوص ”ایسٹس“پوری طرح کھیل کھیلنے کو تیار ہیں۔افسوس صد افسوس ہمارے ادارے بھی عوام کے ارادوں کی طرح بے بس نظر آرہے ہیں۔ہم بطور قوم ایک بدحال معاشرہ بن چکے۔اداروں پر یقین اور اعتماد پہلے کمزور تھا اب ڈانواں ڈول ہے۔پاکستان انہونیوں کا ملک ہے یہاں ابھی جو ہے چند لمحوں میں بدل بھی سکتا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ طاقتور کلاس میں کوئی بھی عوام کا ہمدرد نظر نہیں آتا۔اقتدار کی جنگ ہے اور دونوں طرف طاقتور گروہ ہیں جو صرف اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں۔۔ویڈیو سکینڈل اپنے باپ کو بچانے والی لڑکی کا حملہ نہیں۔اس میں ریاست بمقابلہ ریاست والی صورتحال لگ رہی ہے۔مجھے لگتا ہے یہ سب ایک سکرپٹ کے تحت ہورہاہے اور اسکا اختتام نواز شریف کی بریت اور لندن روانگی ہوگا۔یوں سانپ بھی مرجائے گا اور انا کی لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی۔یہ ملک قانون،ادارے،وسائل صرف طاقتوروں کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔عوام بھوکے مریں یا ایڑیاں رگڑتے پھریں کیا فرق پڑتا ہے۔

تجزیہ ایثار رانا

مزید : تجزیہ