مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے،وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے،وادی میں مکمل ہڑتال کا ...
مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے،وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدا اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ شہدا کا مشن ناقابل تنسیخ اور حق خودارادیت کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور سرینگر میں مزار شہدا نقشبند صاحب کی طرف مارچ کیا جائے گا جہاں 1931کے شہدا دفن ہیں، ہڑتال اور مارچ کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے،13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا، اس روز ہزاروں کشمیری عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے جیل کے باہر جمع ہوئے تھے،عبدالقدیر نے کشمیریوں کو ڈوگرہ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کہا تھا، اس دوران نماز ظہر کا وقت ہوا تو ایک نوجوان اذان دینے کیلئے اٹھا، ڈوگرہ فوجیوں نے اذان دینے والے نوجوان کو گولی مار کو شہید کر دیا جس کے بعد ایک اور نوجوان نے اٹھ کر اذان جاری رکھی اور اسے بھی فوجیوں نے گولی مارکر شہید کردیا، اس طرح سے اذان مکمل ہونے تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔