العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا اور بریت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا اور بریت کیخلاف اپیلیں سماعت ...
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا اور بریت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کےخلاف نیب اپیل 18 ستمبر کیلئے مقررکردی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کی بریت کےخلاف نیب اپیل 18 ستمبر کیلئے مقررکردی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث سماعت ستمبر میں ہو گی،رجسٹرارآفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقرر کیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے جج ارشد ملک نے سنائے تھے،ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کیلئے2ماہ انتظار کرنا ہو گا۔