نجی دفتر میں تلخ کلامی کے بعد گھر جاتے ہوئے خاتون کیساتھ کولیگ نے انتہائی قبیہ حرکت کردی، ملزم گرفتار

نجی دفتر میں تلخ کلامی کے بعد گھر جاتے ہوئے خاتون کیساتھ کولیگ نے انتہائی ...
نجی دفتر میں تلخ کلامی کے بعد گھر جاتے ہوئے خاتون کیساتھ کولیگ نے انتہائی قبیہ حرکت کردی، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایک شخص نے تلخ کلامی پر اپنی خاتون کولیگ پر تیزاب چھڑک دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نجی ادارے کی ملازمہ کی اپنے ادارے کے اہلکار زاہد حسین سے تلخ کلامی ہوئی۔ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد جب وہ رکشہ میں گھر کی طرف جارہی تھی تو ملزم زاہد نے راستے میں اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس لڑکی کا پاوں جھلس گیا۔متاثرہ خاتون کو علاج کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون تیزاب سے خاتون کا پاؤں جھلس گیا ہے۔ جسم کے باقی حصے محفوظ ہیں۔

دوسری طرف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔