ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے متحرک ایف بی آر کا ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان 

ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے متحرک ایف بی آر کا ایک کروڑ ...
ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے متحرک ایف بی آر کا ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) ایف بی آ ر نے شہید کسٹم آفیسرڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کی جرات اور بے لوث خدمت پر اس کے خاندان کے لئے ایک کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے، ڈاکٹر عبدالقدوس کی اس کی بہادری اور قربانی کو زندہ رکھنے کے لئے کول پور چیک پوسٹ کا نام ڈاکٹر عبدالقدوس شہید چیک پوسٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،شہید افسر کی یاد میں ایک یادگار اور پارک بنانے اور شہید افسر کا نام اعلی ترین سول ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کر نے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو کسٹمز کے شہید افسرڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کو ایف بی آر کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا ، ان کے نام پریاد گاری چوک، پارک اور عطیات کا اعلان کیاگیا ۔ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی سمگلنگ ماڈل کسٹم کولیکٹوریٹ کوءٹہ چھ دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ پرتین جولائی کی رات کو کوہل پور بلوچستان سے قیمتی سمگلنگ اشیاء کے کنٹینر کو پکڑنے کے بعد اس وقت نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیاجب وہ واپس ہیڈکوارٹر کوءٹہ جا رہے تھے ۔ پاکستان کسٹمز سروس نے ڈاکٹر عبدالقدوس کی اس بہادری اور قربانی کو زندہ رکھنے کے لئے کول پور چیک پوسٹ جہاں ڈاکٹر عبدالقدوس پر حملہ ہوا تھا اس کا نام ڈاکٹر عبدالقدوس شہید چیک پوسٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے مزید فیصلہ کیا ہے کہ جس جگہ ڈاکٹر عبدالقدوس پر اسمگلرز کی طرف سے حملہ ہوا تھا وہاں شہید افسر کی یاد میں ایک یادگار اور پارک بنایا جائے،فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے کسٹمز آپریشن ونگ نے شہید افسر کی جرات اور بے لوث خدمت پر اس کے خاندان کے لئے کسٹمز پول فنڈسے ایک کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے ۔ مزید چھتیس تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کی بھی شہید افسر کے لیے منظوری دی ہے ۔ چیرمین ایف بی آرشبر زیدی شہید افسر کا نام اعلی ترین سول ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کر رہے ہیں جو کہ ہر سال یوم آزادی پر دیا جاتا ہے ۔ چیرمین ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ تمام افسران مشکل کی اس گھڑی میں شہید افسر کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔