سندھ کے عوام کرپشن کے چوپٹ راج کےخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،بلاول کی رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا، فردوس عاشق اعوان

سندھ کے عوام کرپشن کے چوپٹ راج کےخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،بلاول کی رات کے ...
سندھ کے عوام کرپشن کے چوپٹ راج کےخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،بلاول کی رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اندھیر نگری اورکرپشن کے چوپٹ راج کےخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،بلاول کی رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاہے کہ سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیا،ان کا کہناتھا کہ بلاول صاحب اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ جو الیکشن آپ جیتں وہ آزادانہ اور منصفانہ،جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ؟ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔


فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست واضح نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کردیا،سندھ میں میں حکومت آپکی، انتظامیہ آپ کے ماتحت،آپ کا امیدوار پولیس پروٹوکول کے ساتھ مہم چلائے،پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔