”پیارے بھارتیو! اگر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنی ٹکٹیں۔۔۔“ کیوی کھلاڑی جیمی نیشام نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ بھارتی ایک مرتبہ پھر ’تلملا‘ اٹھے، جان کر آپ ہنسی نہ روک پائیں گے

”پیارے بھارتیو! اگر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنی ...
”پیارے بھارتیو! اگر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنی ٹکٹیں۔۔۔“ کیوی کھلاڑی جیمی نیشام نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ بھارتی ایک مرتبہ پھر ’تلملا‘ اٹھے، جان کر آپ ہنسی نہ روک پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور اب فائنل میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔
بھارت کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر بھارتی مداح خاصے غم و غصے میں مبتلا نظر آئے اور مختلف کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے اس قدر پراعتماد تھے کہ فائنل میچ کی فروخت ہونے والی 41 فیصد ٹکٹیں بھی بھارتیوں نے ہی خرید رکھی تھیں۔
اب چونکہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے تو امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائنل میچ کی ٹکٹیں خریدنے والے بھارتیوں کی اکثریت میچ دیکھنے نہیں جائے گی جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی جیمی نیشام نے ان بھارتی مداحوں کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے جو ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کرکٹ کے پیارے بھارتی مداحو! اب اگر آپ فائنل میچ دیکھنے نہیں آنا چاہئے تو برائے مہربانی اپنی ٹیمیں آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے بیچ دیں۔ میں جانتا ہوں کہ زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرنا بہت پرکشش ہے لیکن برائے مہربانی کرکٹ کے سچے مداحوں کو بھی میچ دیکھنے کا موقع دیں، صرف امیر لوگوں کو ہی یہ موقع نہیں ملنا چاہئے۔“

مزید :

کھیل -