ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، کون رہے گا اور کون جائے گا؟ فیصلے کی تاریخ سامنے آ گئی

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، کون رہے گا اور کون جائے گا؟ فیصلے کی تاریخ سامنے آ ...
ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، کون رہے گا اور کون جائے گا؟ فیصلے کی تاریخ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے نتیجے میں مستقبل کے فیصلے 29 جولائی کو اہم ترین اجلاس میں کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں ممکنہ فیصلوں کے نتیجے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کئے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کی بھی چھٹی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پہلے ہی قومی ٹیم کیساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ کرکٹ کمیٹی کے ایک اجلاس میں بھی انہیں ٹی 20 ورلڈکپ یعنی مزید ایک سال تک کام کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی جا چکی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ بھی انہیں فارغ کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتا اس لئے انہیں مزید وقت دئیے جانے کا امکان ہے تاہم اس کیساتھ ہی انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی کام کرنے کو کہا جائے گا تاکہ نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جا سکے جو مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی چاہتے ہیں کہ تمام تر فیصلے آئندہ چار سالوں کو ذہن میں رکھ کر کئیے جائیں اور کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی یہی سوچ اپنائی جائے تاکہ کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں تسلسل پیدا کیا جا سکے اور کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کا مکمل موقع مل سکے۔

مزید :

کھیل -