نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں دھونی کو 7 ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کس نے بھیجا تھا؟ ناقابل یقین تفصیلات نے بھارتیوں کے زخم تازہ کر دئیے

نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں دھونی کو 7 ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کس نے ...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں دھونی کو 7 ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کس نے بھیجا تھا؟ ناقابل یقین تفصیلات نے بھارتیوں کے زخم تازہ کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا فائنل میچ کل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو بھارت اور آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہیں۔
سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھارتی مداح شدید غم و غصے کا شکار ہیں اور بھارتی ٹیم سے متعلق ’اندرونی کہانیاں‘ سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب یہ انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کو اس اہم میچ میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کس نے بھیجا، حالانکہ میچ کی صورتحال اور بھارتیوں کے مطابق اگر وہ چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتے تو نتائج بھی مختلف ہو سکتے تھے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی کو کپتان ویرات کوہلی یا ہیڈ کوچ روی شاستری نے نہیں بلکہ بیٹنگ کوچ سنجے بنگر نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے 72 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور رن آﺅٹ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (سی او اے) ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم، کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور اس دوران ہی بیٹنگ کوچ سے یہ سوال بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اہم ترین میچ میں دھونی کو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کیوں بھیجا جبکہ اس سوال کا جواب جاننا بھی دلچسپ ہو گا۔

مزید :

کھیل -