”ہو سکتا ہے کہ پیر کے روز نیوزی لینڈ میں عام تعطیل ہو کیونکہ۔۔۔“ فائنل میچ کے دن نیوزی لینڈ میں کیاہو رہا ہو گا؟ کوچ نے سب کچھ بتا دیا

”ہو سکتا ہے کہ پیر کے روز نیوزی لینڈ میں عام تعطیل ہو کیونکہ۔۔۔“ فائنل میچ ...
”ہو سکتا ہے کہ پیر کے روز نیوزی لینڈ میں عام تعطیل ہو کیونکہ۔۔۔“ فائنل میچ کے دن نیوزی لینڈ میں کیاہو رہا ہو گا؟ کوچ نے سب کچھ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پیر کے روز عام تعطیل ہو سکتی ہے کیونکہ لوگوں کی اکثریت اتوار کو رات دیر گئے تک جاگے گی اور میچ سے لطف اندوز ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق گیری سٹیڈ نے کہا کہ ہمیں حوصلہ افزائی کے لاتعداد پیغامات ملے ہیں اور اب فائنل میچ کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس میچ میں دوستانہ ماحول نہیں ہو گا کیونکہ اگر آپ کے بلے باز کو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گیند کھیلنے کو ملے تو اسے دوستانہ ماحول نہیں کہیں گے۔
رواں ورلڈکپ کے لیگ میچ میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ نے 119 رنز سے شکست دی تھی تاہم گیری سٹیڈ کا ماننا ہے کہ فائنل میچ میں دونوں ٹیمیں ہی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ہی فائنل میں تو پہنچنے کا تجربہ رکھتی ہیں مگر ورلڈکپ کسی نے نہیں جیتا لیکن اس مرتبہ دنیا کو ایک نیا ورلڈ چیمپین دیکھنے کو ملے گا۔

مزید :

کھیل -