ریٹیل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد لیکن ٹیکس کتناادا کرتے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

ریٹیل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد لیکن ٹیکس کتناادا کرتے ہیں؟ جان کر آپ ...
ریٹیل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد لیکن ٹیکس کتناادا کرتے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریٹیل (پرچون) کا سیکٹر جی ڈی پی میں تقریباً 20 فیصد کا حصہ رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ سیکٹر مجموعی ٹیکس کا صرف 0.25 فیصد ادا کرتا ہے، اس حقیقت کو تبدیل کئے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔
ٹوئٹر پر ہفتہ کے روز جاری تاجروں کی ہڑتال پر رد عمل میں وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ سسلین مافیا جسے منی لانڈرنگ ، جعلی کاغذات، رشوت اور ججز کو دباﺅ میں لانا ورثے میں ملا ہے، نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایک جزوی اور منقسم ہڑتال کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
حماد اظہر نے پاکستان بھر میں کی جانے والی تاجروں کی ہڑتال کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان کا ٹیکس کلچر تبدیل کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے والے تاجروں کو سراہا ۔ انہوں نے بتایا کہ کاروبار کی ڈاکیومنٹیشن کیلئے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے۔تاجر برادری کی بڑی تعداد نے ہرتال کی کال کو رد کر کے محب وطنی کا ثبوت دیا، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔