حکومت نے خواجہ آصف کو بھی زور دا ر جھٹکا دے دیا

حکومت نے خواجہ آصف کو بھی زور دا ر جھٹکا دے دیا
حکومت نے خواجہ آصف کو بھی زور دا ر جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جس کو نیب کا خط آ رہا ہے وہ چیخ و پکار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے، خواجہ آصف مِسنگ پرسن ہیں۔ان کا کہنا تھا نیشنل سیکیورٹی کا ضامن وزیر دفاع غیر ملک کام کرکے کیسے سیکیورٹی رسک بن گیا؟ تحقیقات کر کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کیا جائے گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو کیس ریفر کیا ہے، جائزہ لیا جائے کہ اس کمپنی کا کس کس ملک کے ساتھ مفاد وابستہ ہے، یہ انتہائی سنجیدہ سیکیورٹی بریچ ہے لہذا فوری تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -