سعودی حکومت نے خواتین کو مردوں کی رضا مندی کے بغیر بڑا کام کرنے کی اجازت دے دی

سعودی حکومت نے خواتین کو مردوں کی رضا مندی کے بغیر بڑا کام کرنے کی اجازت دے دی
سعودی حکومت نے خواتین کو مردوں کی رضا مندی کے بغیر بڑا کام کرنے کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت نے خواتین کو ان کے خاندانی مردوں کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی حکومت اپنی گارڈین شپ قانون میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت 18سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی، شوہر و دیگر مرد رشتہ دار کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک جا سکیں گی جبکہ اس تبدیلی پر عمل رواں سال سے شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر لازم ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر سے قبل اپنے خاندان کے مرد سے اجازت حاصل کریں۔

مزید :

عرب دنیا -