بھارت کا وہ مسلمان نجومی جس کی ورلڈکپ کی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں، اب اس نے فائنل جیتنے والی ٹیم اور پلیئر آف ٹورنامنٹ کے نام بھی بتادیے

بھارت کا وہ مسلمان نجومی جس کی ورلڈکپ کی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں، اب ...
بھارت کا وہ مسلمان نجومی جس کی ورلڈکپ کی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں، اب اس نے فائنل جیتنے والی ٹیم اور پلیئر آف ٹورنامنٹ کے نام بھی بتادیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ کا فائنل میچ صرف ایک روز کی دوری پر رہ گیا ہے اور لوگ اندازے لگارہے ہیں کہ اس بار کون سی ٹیم چیمپیئن بنے گی ، ایسے میں بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک مسلمان نجومی میڈیا پر چھایا ہوا ہے جس کی ورلڈ کپ کے حوالے سے تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں اور اب اس کی فائنل اور پلیئر آف ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی جانے والی پیشگوئیوں کے سچ ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
بالاجی حسن نامی یہ آسٹرالوجر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رہتا ہے اور پیشے کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر ہے۔ ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد اسے مقامی ٹی وی چینل پر میچز کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنا شروع کیں جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔
بالاجی حسن نے سیمی فائنل کے حوالے سے ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی بتادیا تھا کہ اس میں انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، اس کی یہ پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوئی۔ بالا جی حسن نے یہ بھی بتایا تھا کہ سیمی فائنل میں انڈیا اور آسٹریلیا کو شکست ہوگی جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔
کل (اتوار کو ) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ کھیلا جائے گا، اس حوالے سے بالا جی حسن نے پیشگوئی کی تھی کہ نیوزی لینڈ پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہے گی، ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں ، یہ کل پتہ چل جائے گا۔ ’ ہمارے (انڈیا کے)ستارے ایسی گردش میں ہیں جو ہمیں جیتنے نہیں دے گی ، سیارے عطارد اور راہو کھیل کے میدان میں اہم ہوتے ہیں اور یہ نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جتوا رہے ہیں۔‘
آئی سی سی کی جانب سے کچھ روز پہلے پلیئر آف ٹورنامنٹ کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے سوال کیا گیا تھا۔ بالاجی حسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ورلڈ کپ 2019 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔

مزید :

کھیل -