آج میچ جیتنے کے بعد باکسر عامر خان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو رنگ میں کیا تحفہ دیا ؟دلچسپ خبر آگئی

آج میچ جیتنے کے بعد باکسر عامر خان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو رنگ میں ...
آج میچ جیتنے کے بعد باکسر عامر خان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو رنگ میں کیا تحفہ دیا ؟دلچسپ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جد ہ میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلیوی باکسر بلی ڈب کو ناک آوٹ کرنے کے بعد سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اپنے گلوز تحفے میں دے دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ سٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ہرا دیا۔دلچسپ فائٹ دیکھنے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔عامر خان ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے گلے ملے اور مبارکباد وصول کی، عامر خان نے تحفے میں انہیں اپنے گلوز بھی پیش کیے۔اس فائٹ کے دوران عامر خان سبز رنگ کے گلوز پہن کر کھیل رہے تھے ۔
واضح رہے کہ باکسر عامر خان کی فائٹ بھارتی باکسر ویرت گویت سے ہونا تھی مگر فائٹ سے چند روز قبل بھارتی باکسر کار حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے جس کے باعث انہوں نے فائٹ سے انکار کردیا تھا۔باکسر عامر خان نے اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جدہ میں باکسنگ کا بہت مزہ آیا اور امید کرتے ہیں کہ وہ یہاں جلد آئیں گے۔

مزید :

کھیل -