فوڈ اتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی بوتلیں بنانے اور بیچنے والوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

فوڈ اتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی ...
فوڈ اتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی بوتلیں بنانے اور بیچنے والوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلسازوں کیخلاف بڑا  کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی بوتلیں بنانے اور بیچنے والوں کا نیٹ ورک پکڑلیا،معروف انٹرنیشنل برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈاور کولا ڈرنکس بنانیوالی 2فیکٹریاں اکھاڑ دیں جبکہ ڈسٹری بیوٹر سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سگیاں پل کے گردونواح میں کارروائی کے دوران جعلی بوتلیں بنانے والی2فیکٹریاں اکھاڑ دی ہیں،35ہزار لیٹر تیارجعلی بوتلیں 2ہزار سے زائدخالی بوتلیں، 1200لیڈز،جعلی لیبلز، کیمیکلز،مصنوعی فلیوربرآمد جبکہ15گیس سلنڈر، 6 فلنگ مشینیں اور دیگر مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سگیاں پل کے گردونواح میں 2فیکٹریاں جبکہ آمنہ پارک میں جعلی بوتلوں کے ڈسٹری بیوٹر کو سیل کیا گیا ہے،مصنوعی فلیورز، کیمیکلز، کھلے رنگوں اورگندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں،مضر صحت اجزاء سے تیارکردہ جعلی بوتلیں کینسر اور السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں، تیارکردہ جعلی بوتلوں لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھیں،جعلی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج جبکہ ایک ملزم موقع سے گرفتار کروا دیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ چھوٹے دوکاندار جعلساز مافیا کے نرغے میں آنے کی بجائے مستند ڈیلرز سے اشیاء خریدیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کا ہر پہلو محفوظ بنانے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔