”نیوزی لینڈ کوہرانے کے لیے یہ کام کرنا ہو گا “ برطانوی کپتان نے ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل ترکیب بتا دی

”نیوزی لینڈ کوہرانے کے لیے یہ کام کرنا ہو گا “ برطانوی کپتان نے ورلڈ کپ ...
”نیوزی لینڈ کوہرانے کے لیے یہ کام کرنا ہو گا “ برطانوی کپتان نے ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل ترکیب بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہرانے کے لئے ہمیں آسٹریلیا جیسی کارکردگی دکھانا ہوگی، نیوزی لینڈ کی ٹیم خطرنا ک ہے، اس لئے اسے کمزور حریف تصور نہیں کرتے، پرجوش ماحول میں انگلینڈ جیتے گا تو انگلش کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں ہائی سکورنگ میچ نہیں ہوتے، اس لئے ہائی سکورنگ میچ کی توقع نہیں ہے۔
ہفتے کو لارڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لارڈز میں اپنے لوگوں کو فائنل جیت کر خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہے اور27سال بعد لارڈز میں فائنل کھیل رہے ہیں، ٹورنامنٹ کافائنل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔انگلش کپتان نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال کی محنت رنگ لارہی ہے، ہمارے پاس خاص موقع ہے، پوری ٹیم چاہتی ہے کہ ہوم تماشائیوں کےلئے کچھ خاص کریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گی۔ گذشتہ پانچ ہفتوں میں ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے ۔ ہر کھلاڑی نے ٹیم کو فائنل تک لانے میں کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل -