”ہماری ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جا رہا ،جیتنے کے لیے ہر حد تک جائیںگے“ورلڈ کپ سے ایک دن قبل کیوی کپتان کین ولیم سن نے دبنگ اعلان کردیا

”ہماری ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جا رہا ،جیتنے کے لیے ہر حد تک جائیںگے“ورلڈ ...
”ہماری ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جا رہا ،جیتنے کے لیے ہر حد تک جائیںگے“ورلڈ کپ سے ایک دن قبل کیوی کپتان کین ولیم سن نے دبنگ اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ فائنل جیتنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، ہمیں فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا یہی ہمارے لئے بہترہے ہمیں اپنی قابلیت کا علم ہے لیکن کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ جیت کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہماری ٹیم نے جو کارکردگی دکھائی ہے اس پر فخر ہے۔ کوشش کریں گے نتیجہ حاصل کرنے کے لئے جذباتی نہ ہوں اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ کھیلیں۔
ہفتے کو لارڈز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ جیتنا چاہتے ہیں۔ تیاری مکمل ہے چار سال میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے ،ہماری ٹیم نے پچھلے ورلڈ کپ کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔کین ولیم سن نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کارکردگی دکھانا ہے،بہترین کارکردگی دکھانے اور سوفیصد کارکردگی کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چاربرسوں میں انگلینڈ کی ٹیم بھی دنیا کی بہترین ٹیم ہے، ہماری ٹیم نے بھی اپنی کارکردگی کو بہتر کیا ہے۔ جو ہمارے کنٹرول میں ہوا کریں گے، جیت کے علاوہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ کھیل پر فوکس کریں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں سب پر دباو ہوگا لیکن دیکھنا ہے کہ کون اس دباوکو اچھے انداز میں ہینڈل کرتا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ کے لئے یہ بڑا دن ہے مثبت سوچ اور جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

مزید :

کھیل -