مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں ،تا جر برادری سے پہلے بھی مذاکرات کیے،ا ب بھی تیار ہیں:صمصام بخاری

مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں ،تا جر برادری سے پہلے ...
مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں ،تا جر برادری سے پہلے بھی مذاکرات کیے،ا ب بھی تیار ہیں:صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں،نواز لیگ ہر قیمت پر سیاسی تصادم چاہتی ہے،تانے بانے ملنے شروع ہو گئے،سازشیں سامنے آ رہی ہیں شریف فیملی اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود ہی پھنس رہی ہے،کڑیوں سے کڑیاں مل رہی ہیں، کئی چہرے بے نقاب ہوں گے،تا جر برادری سے پہلے بھی مذاکرات کیے،ا ب بھی تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں،الزامات لگانے والوں کو سچ سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں حکومت کو شامل کرنا نواز لیگ کاطے شدہ منصوبہ ہے۔ سید صمصما م بخاری نے کہا کہ نواز لیگ سیاسی مقاصد کیلئے تاجروں کی پشت پناہی کر رہی ہے،حکومت نے تا جر برادری سے پہلے بھی مذاکرات کیے،ا ب بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا ضروری تھے کیونکہ ملک و قوم کو قرضوں کے گرداب سے ہمیشہ کیلئے نکالنے کا وقت آگیا ہے،قوم کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کے اصول پر اب آگے بڑھنا ہو گا، وزیر اعظم عمران خان ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ۔