""ابھی تو اس جرم میں آپ کو سزا ہونا باقی ہے۔۔۔""ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےیاددہانی کروا دی

""ابھی تو اس جرم میں آپ کو سزا ہونا باقی ہے۔۔۔""ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کھری کھری سناتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت خوف میں مبتلا ہو جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرمریم نواز شریف کے ٹویٹ جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ "انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے، واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا اور نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی؟ وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔""کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ""لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں سے لیکر کیلبری فونٹ اور قطری خط تک تمام جھوٹ کی طرح آپ کا یہ جھوٹ بھی بے نقاب ہوگا،سپریم کورٹ پر حملے اور ججوں کو بلیک میل کرنا آپ کی پرانی روِش ہے،جج ارشد ملک کو آپ اور آپکے ساتھی بلیک میل کرتے رہے، اس کی سزا آپ کو ملنا ابھی باقی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ بھول گئے۔ اصل میں تو یہ پروجیکٹ اس سےبھی پہلے شروع کیا گیا تھا،اتفاق فونڈری میں آپ نے یہ تار بنائی،پھر قطری اونٹوں پر بیٹھ کر چائینہ سے پاکستان تار بچھائی،تار کو ایک ایک جگہ پر جوڑ آپ نے اپنے ہاتھوں سے لگایا،سائے کے لئے آپ نےکھجوریں لگانی تھیں کہ ہماری حکومت آگئی  ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ان موصوف نے 5 سال میں 60 سال سے زیادہ قرض لیا، موٹر ویز، ایئر پورٹس، ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی کی عمارتیں تک گروی رکھوا دی جبکہ انکی اپنی جائیدادیں91 فیصد نہیں بلکہ91 گنا بڑھیں، وزیر خزانہ ہوکر دبئی اور لندن میں جائیدادیں بنا کر ملکی خزانے کا یہ حشر آپ نے ہی کیا.