دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دینے والےشہدا قوم کا فخر ہیں:شہباز شریف

دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دینے والےشہدا قوم کا فخر ہیں:شہباز شریف
دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دینے والےشہدا قوم کا فخر ہیں:شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آنلائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دینے والےشہدا قوم کا فخر ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس آپریشن میں شہید والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد رضوان خان، سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجا وحید احمد نے وطن عزیز کے لئے عظیم قربانی دی، شہدا قوم کا فخر ہیں جو دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل دے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -