صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت بدھ کو ہو گی

صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت بدھ کو ہو ...

  

لاہور(این این آئی)صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت بدھ کو ہو گی۔اعظم سلیمان نے کیس کی پیروی کے لئے پرائیویٹ وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان صوبائی محتسب میجر(ر)اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کریں گے۔اعظم سلیمان کی جانب سے احمد اویس ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے۔اس کیس میں عدالت نے اعظم سلیمان کی صوبائی محتسب تقرری کا نوٹیفیکیشن درخواست کے حتمی فیصلے سیم شروط کررکھاہے۔عدالت نے اعظم سلیمان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیارکیا کہ میجر (ر) اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب لگانے کے لئے قانون میں ترمیم کر دی گئی،ترمیم کرکے نامور شخصیت کو بھی صوبائی محتسب تعینات کرنے کا لفظ شامل کر دیا گیا ہے،ترمیم سے قبل قانون کے تحت ہائیکورٹ کے سابق جج کو تعینات کیا جا سکتا تھا،سابق بیوروکریٹ اعظم سلیمان کو غیر قانونی طور پر صوبائی محتسب تعینات کیا گیا ہے۔

اعظم سلیمان

مزید :

صفحہ آخر -