مودی کی پالیسیوں سے بھارت جلد ٹکڑوں میں بٹ جائے گا،راشد بشیر سیال

  مودی کی پالیسیوں سے بھارت جلد ٹکڑوں میں بٹ جائے گا،راشد بشیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیرسے)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے صدرراشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ نریندرمودی بھارت کے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں،ان کی پالیسیوں سے جلد بھارت ٹکڑوں میں بٹ جائے گی،کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا اسے حساب دینا ہوگا،دنیا کے منصفوں کو اب جاگنا ہو گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیرسیال نے کہا کہ نریندر مودی دورجدید کا ہٹلر ہے جو نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،سلامتی کونسل کو اپنی قرارداوں پرفوری طورپرعمل کرنا چاہئے،دنیا کی سپر پاورامریکہ کو بھی نوٹس لینا چاہئے اورکشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلانا چاہئے۔راشد بشیرسیال نے مزید کہا جب تک دنیا سے مظالم ختم نہیں ہوتے وبائی امراض ہمارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے جس کی انسانوں کو ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی،ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ہو گی تب ہی ہمیں ان آفتوں سے چھٹکارا مل پائے گا۔
راشد بشیر سیال

مزید :

صفحہ آخر -