افغان طلبہ کیلئے،، پاکستان سکالر شپ پروگرام،، کے تحت 1.551 بلین روپے کا فنڈ جاری
پشاور(آن لائن)افغان طلباء و طالبات کے لئے شروع کئے گئے،، پاکستان سکالر شپ پروگرام،، کے تحت 1.551بلین روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے۔ پشاور، خیبر، سمیت ملک بھر میں افغان طلباء و طالبات کے لئے حکومت پاکستان نے سکالر شپ پروگرام شروع کیا ہے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں فنڈ جاری کردیا ہے اور ملک بھر کی یوینورسٹیوں، تعلیمی اداروں کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے افغان طلباء و طالبات کے لئے یہ پروگرام گزشتہ سال شروع کیاگیا تھا تاہم کرونا وائرس کے باعث یہ التواء کا شکار ہو گیاتھا تاہم گزشتہ روز باقاعدہ طورپر فنڈ جاری کردیاہے۔
افغان طلبہ