غفار لہری کی کامیڈی ٹاک شو ریکارڈ کرانے کی تیاریاں

غفار لہری کی کامیڈی ٹاک شو ریکارڈ کرانے کی تیاریاں

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین غفار لہری نجی ٹی وی چینل کے لیئے ایک کامیڈی ٹاک شو ریکارڈ کروائیں گے،تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ غفار لہری نے بتایاکہ اس کامیڈی ٹاک شو کی ریکارڈنگز کا آغاز جلد ہی کردیا جائے گا جبکہ عید سے اس کو آن ائیر کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے بتایاکہ اس کامیڈی ٹاک شومیں وہ اپنے پروگرام کے مطابق بہروپ بدلیں گے۔

ر پروگرام میں شریک ہونے والے مہمان سے ہلکے پھلکے تفریحی انداز میں گفتگوکریں گے اس دوران وہ اپنے گیت بھی سنائیں گے جن کی ریکارڈنگز انہوں نے شروع کردی ہیں۔غفار لہری نے مذید بتایاکہ اس پروگرام میں ان کا ساتھ دینے کے لئے ایک کو ہوسٹ بھی ہوں گی۔

مزید :

کلچر -