ماڈل و اداکارہ زمل خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ
لاہور(فلم رپورٹر)ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ و ماڈل زمل خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے وہ ان دنوں مختلف کمرشلز اور ٹی وی پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔زمل خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کام کو ہمیشہ بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے بہت جلد لوگ مجھے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز میں دیکھے گے جلد ہی اسلام آباد میں میرا ایک کمرشل شوٹ ہونے والا ہے جس کے لئے آئندہ ایک دو روز میں جارہی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں زمل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شوبز کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔
میں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شوبز میں قدم رکھا ہے یہ دنیا کا واحد شعبہ ہے جس میں عزت دولت اور شہرت تینوں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں زمل خان نے کہا کہ میں اپنے فنّی کیرئیر کو بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دوں گی۔
فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں کو آرٹ کا شعبہ مانتی ہوں جب بھی ان تینوں شعبوں کے حوالے کام کی اچھی پیشکش ہوئی تو ضرور قبول کروں گی۔