معیاری فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، گلوکار انور رفیع
لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم سازی کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائیں گی تو ہی غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں جلد اچھا وقت آئے گا۔
انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے درخواست ہے کہ نئے موضوعات کے ساتھ تحقیق کرلیں تو فلموں کی کہانیاں بہت بہتر ہوسکتی ہیں۔