میرا کی ایک بار پھر ذاتی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع

        میرا کی ایک بار پھر ذاتی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں شفقت ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کررہی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ اب اس ہسپتال کو مکمل کرلیا جائے اور اس کیلئے میں کوششیں کررہی ہوں۔آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور ہمارے لئے دعا کرنی ہے۔یاد رہے کہ میرا نے کئی سال پہلے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی فنڈز اکٹھے کرچکی ہیں تاہم ان کا یہ پراجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -