گلوکار فیضان فیض کا نیا ویڈیو گانا ”پہچانا نہیں“ ریلیز

  گلوکار فیضان فیض کا نیا ویڈیو گانا ”پہچانا نہیں“ ریلیز

  

لاہور (فلم رپورٹر) نوجوان گلوکار فیضان فیض کا نیا ویڈیو گانا ”پہچانا نہیں“ ریلیز ہوگیا ہے۔نوجوان گلوکار فیضان فیض کا نیا ویڈیو گانا ”پہچانا نہیں“ ریلیز کردیا گیا۔ گانے کی ویڈیو کو معروف ویڈیو ڈائریکٹر ارتضیٰ صدیقی نے ڈائریکٹ کیا جبکہ موسیقی کے جوہر عدیل صادق اور اویس امجد نے دکھائے۔ پنجاب کے مشہور پروڈکشن ہاؤس "Ay-Jayz" نے گانے کو ایڈٹ کیا ہے۔فیضان فیض کے سابقہ گانوں "تیرا ملنا" اور "مولا میرا " کی طرح اس گانے کی بھی ہر طرف دھوم ہے۔ ان کے گانے 8Xm, jalwa اور Apna ٹی وی چینلز پر نشر کیے جا چکے ہیں گلوکار فیضان فیض نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نا صرف اْن کے لئے بلکہ اس گانے سے جڑے ہر شخص کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے سب کی محنت کا صلہ ہے کہا کہ میں "پہچانا نہیں " گانے کی پوری ٹیم کا بہت شکر گزار ہوں۔

جنھوں نے پراجیکٹ کو کامیاب بنانے میں میری مدد کی۔

مزید :

کلچر -